موتی ہاری: السلام ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر سلام ہاشمی کا انتقال
<p>علاقہ میں سوگ کی لہر، سماجی کارکنان و معزز شخصیات نے پیش کی تعزیت</p>
<p>موتی ہاری</p>
<p>السلام ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کیسریا کے ڈائریکٹر و گونچھی ملکی جامع مسجد کے سکریٹری و سماجی کارکن جناب سلام ہاشمی کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوگیا۔ موصوف گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔ مرحوم نے اہلیہ سمیت دو بچوں کو چھوڑا ہے۔ مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں گونچھی ملکی کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔ اس ضمن میں مرحوم کے بھائی آزاد ہاشمی نے بتایا کہ علاقے میں ان کی اپنی شناخت تھی۔ تعلیم پر ہمیشہ زور دیتے تھے اور اپنے انسٹی ٹیوٹ سے سینکڑوں نوجوانوں کو کامیاب بنایا جو سبھی برسر روزگار ہیں۔ مرحوم کی مغفرت و نجات کی دعا کی درخواست ہے۔
اس موقع سے صحافی افسر کمال،شاہ نیاز ہاشمی، آر جے ڈی لیڈر اودھیش یادو، جے ڈی یو لیڈر وصیل احمد خان، محب اللہ عرف منا مکھیا، ناز احمد خان عرف پپو خان، نظام الدین خان، سلام الدین حسن، ڈاکٹر شاداب خان، فیصل صدیقی، محمد راغب، جاوید احمد، سید امتیاز احمد، عارف کمال، ساجد علی، شوکت علی، ڈاکٹر سید عبداللہ سمیت سینکڑوں افراد نے تعزیت کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا اور بتایا کہ موصوف نہایت خلیق و ملنسار تھے ۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

خانوادۂ برکاتیہ کا عظیم سانحہ: سید برکات حیدر برکاتی کے انتقال پر ملک بھر میں رنج وغم کی لہر

ضلع کے مدارس میں سید برکات حیدر میاں قادری علیہ الرحمہ کے وصال پر تعزیتی نشست

حضرت سید برکات حیدر برکاتی میاں صاحب کا انتقال، علماے کرام نے پیش کی تعزیت
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز