تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

شجاعت علی مرحوم نم آنکھوں سے سپرد خاک

📅 22-07-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
انتقال و تعزیت

<p>مرحوم کے چھ بیٹے حافظ قرآن و عالم دین ہیں، نیک اولاد صدقہ جاریہ</p>
<p>موتی ہاری (انیس الرحمن چشتی)
حافظ مخدوم علی احمد رضوی و مولانا محمد علی رضا کے والد گرامی عالی جناب شجاعت حسین رضوی کا کل جمعہ سے پہلے انتقال ہو گیا۔ آج ان کے آبائی گاؤں کھجوریا میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جنازہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے مولانا مشتاق احمد برہانی پرنسپل دارالعلوم رضویہ چکیا نے کہا کہ آخرت کی تیاری کرنا چاہیے۔ اپنی نماز پزھی جانے سے پہلے نماز کی ادائیگی کریں۔ موت و زندگی اللہ عزوجل کا بر حق فیصلہ ہے بغیر اس کی مرضی کے ایک پتہ بھی ہل نہیں سکتا ہے اور نہ ہی کوئی ایک پل سانس لے سکتا ہے۔ جو وقٹ اس نے متعین فرمادیا ہے اس میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم آخرت کی تیاری کریں اور اپنے ایمان و عقائد کی حفاظت کریں۔ نماز جنازہ میں جو ہم مغفرت کی دعاء کرتے ہیں تو اس سے پہلے ہمیں مرحوم کی خامیوں لغزشوں کو معاف کر دینا چاہیے۔ حقوق العباد کے تحت ہمیں اپنے مومن بھائی کی کمیوں کو دل سے معاف کر دینا چاہیے تاکہ اللہ تعالیٰ اسے بخش دے۔
واضح رہے کہ مرحوم کا انتقال کل جمعہ بعد ان کے آبائی گاؤں کھجوریا کوٹوا میں ہوا اور آج ڈمرا چوک پر واقع چشتیہ قبرستان میں مدفون ہوئے۔ وارثین میں اہلیہ سمیت چھ بیٹے حافظ مخدوم علی احمد رضوی، مفتی مقبول احمد مصباحی، مولانا ہارون الرشید مصباحی، مولانا علی رضا، مولانا اختر علی مصباحی، مولانا حسن رضا مصباحی سمیت دو صاحبزادیاں ہیں۔ مولانا محمد علی رضا نے نماز جنازہ پڑھائی۔
اس موقع سے مولانا ناز محمد قادری، مولانا مقصود عالم خان، مولانا سمیع اللہ مصباحی، عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے ضلع صدر مولانا انیس الرحمن چشتی، مولانا ضیاء حیدر، مولوی غیاث الدین برکاتی، سماجی کارکن کلیم اللہ عرف لال بابو، محمد ممتاز سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

⭐ Star Reporter ★★★★★
ا

انیس الرحمٰن چشتی

📍 Barabanki

📰 181 پوسٹ👁 3 قارئین📊 0 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

خانوادۂ برکاتیہ کا عظیم سانحہ: سید برکات حیدر برکاتی کے انتقال پر ملک بھر میں رنج وغم کی لہر

ضلع کے مدارس میں سید برکات حیدر میاں قادری علیہ الرحمہ کے وصال پر تعزیتی نشست

حضرت سید برکات حیدر برکاتی میاں صاحب کا انتقال، علماے کرام نے پیش کی تعزیت

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز