تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

دارالعلوم محبوب یزدانی، بسکھاری میں سالانہ جلسہ و تقسیم اسناد

📅 31-10-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
امبیڈکرنگر

<p>امبیڈکرنگر: 31 اکتوبر، ہماری آواز</p>
<p>جانشین مخدوم ثانی، حضور خطیب الاسلام، پیر طریقت رہبر راہ شریعت، اشرف الخطباء، حضرت علامہ سید شاہ کمیل اشرف اشرفی جیلانی قدس سرہ العزیز کےقائم کردہ عظیم دینی تعلیمی قلعہ دارالعلوم محبوب یزدانی واقع قصبہ بسکھاری شریف ضلع امبیڈ کر نگر یوپی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد انتہائی سادگی کے ساتھ دارالعلوم کے وسیع وعریض صحن میں منعقد ہوا، جس میں خطیب خصوصی کی حیثیت سے شہزادہ حافظ ملت یعنی عزیز ملت حضرت علامہ شاہ عبدالحفیظ صاحب قبلہ سربراہ اعلی الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ شریک ہوئے، انھوں نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ کا مقام ومرتبہ کسی بھی بشر کے فہم وادراک سے بلند تر ہے، ان کی عظمتوں کے سکے عرش وفرش پر یکساں چلتے ہیں، موصوف نے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت پر اپنی بے پناہ مسرت کا اظہار کیااورکہا کہ حضور خطیب الاسلام کا رشتہ محبت حضور حافظ ملت اور الجامعۃ الاشرفیہ سے بہت گہرا اور مستحکم تھا، حافظ ملت ان سے بے پناہ محبت فرماتے تھے، حضرت خطیب الاسلام نے اس محبت کا قرض اور فرض زندگی بھر اداکیا، نعت خوان رسول شاعر اسلام حضرت اسلم وارثی نے اپنے خوبصورت کلام اور شیرین آواز سے سامعین کو مسحور کردیا، تقسیم اسناد کا پرکیف مرحلہ حضور خطیب الاسلام کے برادر اصغر حضرت سیدحسین اشرف اشرفی جیلانی کے مقدس ہاتھوں سے طےہوا۔ دارالعلوم کے سربراہ اعلی جانشین مخدوم ثانی پیر طریقت حضرت سید شاہ احمد اشرف اشرفی جیلانی اجلاس کی صدارت فرمارہے تھے، جو الجامعۃ الاشرفیہ کے قابل فرزندوں میں سے ایک ہیں، جن کے نام کے ساتھ مصباحی کا لاحقہ لگا ہوا ہے، اپنے والد گرامی کی طرح حضرت سیداحمد اشرف بھی الجامعۃ الاشرفیہ سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں، اور ہر ہر موڑ پر اشرفیہ کواپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،پروگرام کی نظامت دارالعلوم محبوب یزدانی کے لائق فائق پرنسپل مولا نا صدیق مصباحی نے فرمائی، ان کے منتخب جملوں اور چیدہ چیدہ اشعار نے ماحول کو مشکبار بنادیا۔
دیگر شرکا میں فقیر راقم السطور مقبول احمد سالک مصباحی، بانی و مہتمم جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی اور مولانا عبدالوہاب اشرفی، اور دارالعلوم کے تمام طلبہ واساتذہ قابل ذکر ہیں۔ صلاۃ وسلام اور دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔
منجانب
(مولانا) مقبول احمد سالک مصباحی،(بانی ومہتمم)اور جملہ طلبہ واساتذہ و اراکین کمیٹی
جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،210۔بی،بلاک،گلی نمبر۔۸،مدنپور کھادرایکس ٹینشن،نیر سموسہ چوک، سریتا وہار،نئی دہلی۔110076</p>
<p>Maqbool Ahmad Salik Misbahi,
Founder and admini strator of,
Jmaia Khwaja Qutbuddin Bkhtiyar Kaki,
210-b,block,street no-8,Mdanpur Khadar extension,Srita Vihar,New Delhi-110076
Mob.8585962791,
Email:salikmisbahi.92@gmail.com</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 600 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور

کتاب "مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی جہان علوم و معارف "کے دوسرے اڈیشن کا عرس مخدومی میں رسم اجراء

امیر ملت سیدنا شاہ سید امیر اشرف، بابائے ملت سید شاہ تنویر اشرف، صوفی ہند سید اختر گل اشرف کا دو روزہ عرس پاک شان و شوکت سے منایا گیا۔

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز