اعزازیہ بموقع اشاعت امدادالقاری شرح صحیح البخاری
<p>27 اکتوبر 2021 بروز بدھ منڈیا گنوں سہالی کھدر ضلع مرادآباد یوپی آمد مصطفیﷺ کانفرنس کے موقع پر علمائے کرام و مشائخ عظام کی موجودگی میں جامع معقول و منقول شارح صحیح بخاری حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عاقل رضوی مصباحی صاحب دام ظلہ العالی پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف کو پیر طریقت نبیرۂ اعلی حضرت مولانا مفتی محمد احسن رضا خان قادری بریلوی دامت برکاتہم العالی کے مبارک ہاتھوں سے تاج الشریعہ کمیٹی منڈیا گنوں سہالی کھدرکی جانب سے عکس خانہ کعبہ کی صورت میں ایک شاندار اعزاز پیش کیا گیا واضح رہے کہ مفتی محمد عاقل رضوی مصباحی صاحب نے بخاری شریف کی ایک نہایت مفید، شاندار شرح بنام امداد القاری تحریر فرمائی ہے جس کی پہلی جلد عرس رضوی کے مبارک موقع پر شائع ہو کر منظر عام پر آئی اور عرس رضوی کے ممبر اعلی حضرت پر اس کا اجرا عمل میں آیا اس اعزازی تقریب کے روح رواں مولانا محمد نفیس القادری امجدی مدیر اعلی سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد تھے۔ اس موقع پر علاقے کے علماء کرام و ائمہ حضرات نے شرکت فرمائی ۔ حضرت مولانا محمد اسلم نعیمی ،مولانا توصیف رضا مصباحی سنبھلی ، مفتی محمد رضوان نوری ،مولانامحمد ناظر القادری مصباحی ، مولانا عاشق مصباحی، مولانا محمد عاصم منظری ،مولانا نوازش نعیمی،حضرت مولانا قاری شاہد رضوی، مولانا سرفراز ، نقیب اہلسنت قاری یوسف رضا سنبھلی ،حضرت مولانا عظمت رضا نعیمی،قاری عبد الرؤف،قاری ناظر رضوی وغیرہم موجود رہے ۔ </p>
<p>من جانب: سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

بریلی شریف میں گستاخ نرسمھا نند کے خلاف علمائے اہلسنت کی ھنگامی میٹنگ

رضا اکیڈمی کی جانب سے بریلی شریف میں 1499 سالہ جشن ولادت مصطفیٰﷺ کا پرجوش استقبال

12 ستمبر کو منایا جائے گا اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کا عرس، 10 سے ہوگی شروعات
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز