تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

دو روزہ کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائننگ و ورکشاپ ٹریننگ اختتام پذیر

📅 04-12-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
تعلیمی گلیاروں سے

<p>مائنارٹی کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائن سینٹر کریم الدین پور گھوسی ضلع مؤ کے تحت دو روزہ کیلی گرافی ورکشاپ بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا</p>
<p>مؤ
(پریس ریلیز )</p>
<p>گزشتہ روز مؤ ضلع کے گھوسی قصبہ میں واقع مائنارٹی کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائن سینٹرکریم الدین پور گھوسی ضلع مؤکے تحت دو روزہ کیلی گرافی ورکشاپ بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ جس میں مؤ و اعظم گڑھ اضلاع کے بیشتر مدارس، اسکول و کالج کے طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ ورکشاپ ٹریننگ کے دوران صالحہ خلیل البرکات پبلک اسکول علی گڑھ نے کہا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب سے چلنے والے دوسالہ کورس ڈپلوما کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائن کی سند دی جاتی ہے۔ کیلی گرافی کا کورس 2سالہ کورس ہے ۔جس میں طلباء و طالبات کو مفت رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ کتابیں ڈرائنگ شیٹ، ڈرائنگ کٹس و مفت تعلیم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کورس کو کرنے کے بعد ہر سال فارغ ہو نے والے طلباء روزگار سے جڑجاتے ہیں۔ ساتھ ہی روایتی فنّ خطاطی کو زندہ اور باقی رکھنے کا کام ہوتا ہے۔
نہا سردار البرکات پبلک اسکول علی گڑھ نے کہا کہ خطاطی کے لیے مخصوص قلم بنائے جاتے ہیں۔“برو“ یا“بانس“ یا“بمبو“ کے قلم مشہور ہیں۔ قلم کی نوک، حرفوں کی چوڑائی کے مطابق بنائے جاتے ہیں۔ حروف جتنے چوڑے، قلم کی نوک اتنی چوڑی۔ دوات: دوات، شے اور ہمہ قسم کے رنگ بھی استعمال ہوتے ہیں۔</p>
<p>احسان علی ڈائریکٹر حیات علی کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ نے کہا کہ کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائننگ ایک ایسا فن ہے جس میں الفاظ، تصویروں، مختلف اشکال اور رنگوں کو جوڑ کر کسی طرح کا پیغام لوگوں تک پہونچاتا ہے۔ کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائننگ کو مارکیٹ میں لانا بے حد ضروری ہے۔ ہمیں چاہیے کہ کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائننگ عوام میں عام کریں تاکہ روزگار ایک اہم خاص موقع فراہم ہو سکے۔ جو بڑھتی ہوئی مہنگائی میں ایک بہترین ذریعہ معاش بن سکے۔
محمد عمار خان پرنسپل انڈین مائنارٹی انسٹیوٹ گھوسی نے کہا کہ انسان خوبصورتی کو پسند کرتا ہے اور ایک گرافک ڈیزائنر اپنی صلاحیتوں کی مدد سے کسی بھی چیز کو اس انداز سے ڈیزائن کرتا ہے کہ اس میں خوبصورتی، انفرادیت اور نفاست کے تمام پہلوؤں کو اُجاگر کر کے دیکھنے والے کی توجہ بھی حاصل کی جا سکے۔ اب گرافک ڈیزائننگ میں جدید سافٹ وئیر کی آمد نے اس شعبہ کو بہت پر کشش اور دلچسپ بنا دیا ہے۔ اب ہم کسی بھی ڈیزائن کو اپنی مرضی کے مطابق تخلیق کر سکتے ہیں۔ ڈیزائننگ کا کام کرنے والوں کے لئے اب اپنی صلاحیتوں کو نکھا رنے اور اپنے کام کو بہتر انداز سے پیش کرنے میں آسانی ہو گئی ہے۔
ورکشاپ ٹریننگ کے اختتام پر مذکورہ سینٹر کے اساتذہ و کچھ طلبا و طالبات کو ٹریننگ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا ڈاکٹر محمد عاصم اعظمی شیخ الحدیث جامعہ شمس العلوم گھوسی، مولانا مفتی جمال مصطفی قادری پرنسپل جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی، قاری کلیم رضا ضیائی، مولانا امیر الدین شمسی، مفتی جمال احمد و سرفراز احمد مچھلی شہر جونپور، مولانا محمد عابد ادری، نواز اشرف مؤ، سنیل کمار یادو، وویک کمار، پرمود کمار پانڈے، اقدس رضا ضیائی کے علاوہ دیگر اساتذہ شریک رہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 344 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

یومِ آزادی: اتحاد، مساوات اور ترقی کے عہد کا دن: مولانامحمدشمیم احمد نوری مصباحی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز