تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

یوپی کے سنبھل کی جامع مسجد کے دفاع میں شہید ہوئے مسلمانوں کو "تلاوتِ قرآن" اور "لنگرِ رسول" کے ذریعہ ایصالِ ثواب کیا گیا۔

📅 25-11-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مہاراشٹرا

<p>ممبئی/مالیگاؤں: آنے والے سال ٥/ستمبر ٢٠٢٥ء کو پیغمبرِ اسلام، نبیِ آخرالزماں، مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت کی مناسبت سے پورے سال ولادتِ پاک کا جشن منانے کا اعلان رضا اکیڈمی کے بانی و آل انڈیا میلاد کونسل کے صدر الحاج محمد سعید نوری نے تقریباً دو سال قبل فرمایا جس کی روشنی میں ممبئی رضا اکیڈمی کی جانب سے پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے دن یعنی پیر کے روز رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نامِ مبارک پر ممبئی کی محمد علی روڈ، مینارہ مسجد سے متصل "لنگرِ رسول" صلی اللہ علیہ وسلم کی تقسیم کا عمل شروع کیا گیا، جبکہ اس پیر کو ممبئی کی ڈونٹاڈ اسٹریٹ کھڑک علاقے میں واقع دفتر رضا اکیڈمی کے باہر لنگرِ رسول کی تقسیم عمل میں آئی۔ممبئی میں لنگرِ رسول کی اس تقسیم کا اکسٹھواں ہفتہ مکمل ہوا۔ ممبئی کے اسی اعلان کی پیروی کرتے ہوئے رضا اکیڈمی مالیگاؤں کی سرپرستی میں مسجد و مدرسہ اہلسنت نوری عارج خلیل انتظامیہ کمیٹی کے نوجوانوں کی جانب سے بھی ہر پیر کو "لنگرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم" کی تقسیم گذرے عیدِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر شروع کی گئی اور آنے والے پورے سال کے ہر پیر کو لنگرِ رسول کی تقسیم کا اعلان کیا گیا۔ اسی اعلان کے مطابق مالیگاؤں میں اس پیر کو "لنگرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم" کی تقسیم کا دسواں ہفتہ رہا۔
معمول کے مطابق لنگرِ رسول کی تقسیم سے قبل ممبئی میں بانی رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری نے فاتحہ و ایصالِ ثواب کی مجلس کا اہتمام فرمایا، لنگرِ رسول کا ثواب بارگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں پیش کرنے کے ساتھ شہدائے سنبھل کو بھی پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ فرقہ پرستوں کی جانب سے سنبھل کی جامع مسجد کو ہری ہر مندر ہونے کا دعویٰ کرنے اور کورٹ سے اس مسجد کا سروے کروانے کے خلاف سنبھل کے مسلمانوں نے سالوں سال پرانی اس مسجد کے دفاع میں احتجاج کیا جس کے نتیجے میں پولس فائرنگ ہوئی اور چار مسلمان شہید ہوگئے، انہی شہداء کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے اُن کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر و استقامت کی دعا اس موقع پر کی گئی۔ دعا اور لنگر رسول کی تقسیم کے وقت یہاں محمد حسن رضوی، مصطفی رضا امّن میاں، ناظم خان رضوی وغیرہ موجود رہے جبکہ مالیگاؤں میں مسجد اہلسنت نوری عارج خلیل کے خطیب و امام حافظ شریف احمد رضوی نے قل شریف کی تلاوت فرمائی اور اس کا ثواب حضورِ اکرم، مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ عالیہ میں نذر کرنے کے ساتھ اتر پردیش کے سنبھل میں جامع مسجد کے دفاع میں شہید ہوئے مسلمانوں کی ارواح کو ایصالِ ثواب کیا، اُن شہداء کے لئے ترقیِ درجات اور اُن کے اہلِ خانہ کیلئے صبر و رضا کی ہدایت کی دعائیں بھی کی گئیں۔ اسی طرح فلسطین، شام، یمن لبنان سمیت عالمِ اسلام کے مسلمانوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے ساتھ ہمارے ملک بھارت کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود، ظالم حکمرانوں سے امن و امان کی دعائیں کی گئیں نیز بھارت میں موجود مسلمانوں کی عبادت گاہیں، مساجد و مدارس مقابر و خانقاہیں، عید گاہیں اور قبرستانوں پر فرقہ پرستوں کی بری نظر سے اور اُن کے شر سے پناہ طلب کرتے ہوئے امن و امان کی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر مالیگاؤں میں رضا اکیڈمی کے حاجی محمد ابراہیم رضوی (نیو منّا سائیکل شوروم) کے علاوہ رضوی سلیم شہزاد، اصغر بابا، رئیس قریشی، اسحق بابا، ندیم رضا، احتشام مدثر، محمد ارسلان وغیرہ حاضر رہے۔ ممبئی میں عالی جناب محمد سعید نوری صاحب کے ہاتھوں جبکہ مالیگاؤں میں حاجی محمد ابراہیم رضوی کے ہاتھوں لنگرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر مالیگاؤں میں موجود اہم شرکاء میں رضا اکیڈمی کے رضوی سلیم شہزاد کے علاوہ اصغر بابا، رئیس قریشی، اسحق بابا، ندیم رضا، احتشام مدثر، محمد ارسلان وغیرہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 341 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ

ہر پیر کو لنگرِ رسول کی تقسیم، رضا اکیڈمی ممبئی کے پینسٹھ ہفتے اور مسجد نوری عارج خلیل مالیگاؤں کے تیرہ ہفتے مکمل

حکومت کے دباؤ کے باوجود بابری مسجد کی یوم شہادت پر ممبئی کی سڑکیں اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز