تاج الشریعہ امدادی دواخانہ کی خدمات میں توسیع
<p>مالیگاؤں: نوری مشن کے ذریعے امدادی طرز پر’’تاج الشریعہ‘‘ کی نسبت سے تین کلینک کامیابی سے جاری ہیں۔ تیسرا کلینک جو گلشن ابراہیم مین روڈپر (نزد مسجد میلاد پاکﷺ) قائم ہے؛ اُسے ابراہیم ممبر کی شاپنگ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر شہزادۂ غوث اعظم حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں صاحب قبلہ نے بذریعۂ فون دُعاؤں سے نوازا۔تاج الشریعہ امدادی کلینک میں بروز منگل 19؍ نومبر 2024ء بعد نمازِ مغرب قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر قل شریف حافظ ریحان رضا و طلبۂ دارالعلوم امام احمد رضا نے پڑھا اور دُعا حافظ احسان رضا(امام مسجد میلاد پاک ﷺ) نے کی۔ واضح رہے کہ اس کلینک میں ڈاکٹر شاریہ فردوس صاحبہ روزانہ بچوں اور خواتین کا علاج کر رہی ہیں۔ کلینک کی منتقلی میں نوری مشن کے غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، سعد رضوی، نعیم رضوی، یاسین رضوی، آصف رضوی سمیت دیگر اراکین نے حصہ لیا۔ جب کہ تاج الشریعہ امدادی دواخانہ(1) گولڈن نگر پاور ہاؤس کے سامنے جناب عبدالرشید پٹھان صاحب و معین پٹھان رضوی کی سعی و کاوش اور ایثار سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے؛ جہاں شام میں ڈاکٹر محمد زاہد اور صبح میں ڈاکٹر تنزیلہ پروین کے توسط سے علاج و معالجہ جاری ہے۔ یوں ہی تاج الشریعہ امدادی دواخانہ(2)نور نگر (متصل حسان میڈیکل) میں ڈاکٹر اسما وسیم کاملی اور ڈاکٹر شہلا صاحبہ بچوں اور خواتین کے علاج میں منہمک ہیں۔ یہاں حال ہی میں صبح کی شفٹ شروع کی گئی ہے- جب کہ اس کلینک کے لیے شریف بھائی حسان میڈیکل کی خدمت قابل قدر ہے- بحمدہٖ تعالی اپنے قیام سے لے کر اب تک تینوں کلینک سے تشخیص و شفا کا مرحلہ جاری ہے۔ یوں ہی اہم مواقع پر فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام تسلسل کے ساتھ ہوتا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ! اس طرح کے کاموں میں مزید استحکام عطا فرمائے۔ متعلقین کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین بجاہ حبیبہٖ سیدالمرسلینﷺ۔ ایسی پریس نوٹ نوری مشن سے جاری کی گئی۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ

ہر پیر کو لنگرِ رسول کی تقسیم، رضا اکیڈمی ممبئی کے پینسٹھ ہفتے اور مسجد نوری عارج خلیل مالیگاؤں کے تیرہ ہفتے مکمل

حکومت کے دباؤ کے باوجود بابری مسجد کی یوم شہادت پر ممبئی کی سڑکیں اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز