تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

سیاسی جماعت اور اس کی ہمنوا پارٹیوں کی نیت خراب ہے۔ اس لئے مسلم اوقاف پر شب خون مارنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے

📅 12-11-2024 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
دہلی

<p>سفر جنت  کے دفتر سبھاش محلہ نارتھ گھونڈا میں مولانا توقیر رضا خاں کا اظہارِ خیال</p>
<p>نئی دہلی(محمد طیب رضا) </p>
<p>مرکزی حکومت کے ذریعہ ایوان میں پیش کئے جانے والا وقف ایکٹ ترمیمی بل اور تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے گذشتہ روز سفر جنت حج و عمرہ ٹور کے دفتر سبھاش محلہ نارتھ گھونڈا میں علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نبیرۂ اعلیٰ حضرت مولانا توقیر رضا خاں بریلوی نے شرکت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ میٹنگ میں علما ء،ائمہ،اساتذہ اور سرکردہ شخصیات کے مابین جن نکات پر گفتگو ہوئی وہ یہ ہیں۔ترمیمی بِل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے لہٰذاکمیٹی کے اراکین سے ملاقات کرکے انہیں بِل کے نقصانات اور مسلمانوں کی بے چینی وناراضگی سے واقف کرایاجائے۔ مرکزی حکومت کے ایوان بالا اور زیریں برسراقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان پارلیامنٹ کومطالباتی خطوط روانہ کئے جائیں یا ای میل بھیجے جائیں۔ دہلی میں واقع ایڈیشنل کلکٹرآفس کے باہر ایک روزہ علامتی احتجاجی دھرنے کا اہتمام کیاجائے۔ مولانا توقیر رضا خان بریلوی نے کہا کہ برسر اقتدار سیاسی جماعت اور اس کی ہمنواپارٹیوں کی نیت خراب ہے ا س لئے مسلم اوقاف پرشب خون مارنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف وِکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کا نعرہ دیا گیا ہے تو دوسری طرف اسی ملک میں آباد دوسری بڑی اکثریت کی مذہبی املاک و جائیدادکوہڑپنے کے منصوبے بھی روبہ عمل لائے جا رہے ہیں۔ آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام کے قومی صدرمولانا اشفاق حسین قادری اور مولانا فاروق رضا برکاتی نے کہا کہ اوقاف کی اراضی کے تحفظ کیلئے برسوں سے کوششیں جاری ہیں اِس جانب حکومتی سطح پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دی گئی۔ مفتی تسلیم رضا خالدی نے کہا کہ پورے اتحاد اور طاقت کیساتھ حکومت وقت کو باور کروایا جائے کہ مسلمان اپنی مسجدوں، مدرسوں، مزارات، قبرستانوں اوروقف شدہ زمینوں کی حفاظت کیلئے پوری طرح بیدار ہیں۔قاری عبد السبحان نعیمی نے کہا کہ قانونی موشگافیاں کرکے اپنے ناپاک ارادے روبہ عمل لانے کی جدوجہد کی ہے جسے روکنے کیلئے ہم سب کو آگے بڑھنا چاہئے۔ میٹنگ میں یہ بات بھی طے ہوئی کہ آئندہ ۴۲/نومبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں سیرت مصطفی کانفرنس منعقد کی جائے گی جہاں سے حکومت کے ناپاک عزائم کے خلاف منصوبہ بندی کی جائے گی۔اہم شرکا میں مولانا سید انتظار علی قادری،مولانا خورشید،مولانا عالم رضا،قاری الیاس برکاتی،قاری صغیر احمد،حافظ زین العابدین،حافظ اسلم،حافظ اعجاز،حافظ شمشادوغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 216 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سپریم کورٹ نے دیا یوگی حکومت کو تگڑا جھٹکا: مدرسہ ایکٹ کو کیا تسلیم، الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ مسترد

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی ایک اچھے محدث وفقیہ تو تھے ہی ایک عظیم مصلح قوم بھی تھے

ملک میں بڑھتی شان رسالت میں گستاخی پر سپریم کورٹ از خود نوٹس لے: مولانا عسجد رضا خان

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز