تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

سلسلہ واری "لنگرِ رسول " کی تقسیم کا چھٹا پیر، اہلیانِ محلہ نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا‌

📅 28-10-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سماجی گلیاروں سے

<p>پندرہ سو سالہ جشنِ ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر شہری سطح پر مختلف پروگراموں کے انعقاد کی منصوبہ بندی جاری۔</p>
<p>مالیگاؤں: حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں جو عام لوگوں کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کا ہے، بلکہ ایصالِ ثواب کرنے والے کی طرف سے یہ عقیدت کا اظہار ہے اور بطورِ شکرانہ یا نذرانہ ہے جو اپنے آقا و مولیٰ مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے۔ علامہ شامی نے لکھا ہے کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایصالِ ثواب صحابۂ کرام اور بزرگانِ دین کا معمول رہا ہے۔ حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما عمر بھر حضورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے آپ کے پردہ فرمانے کے بعد بغیر وصیت کے عمرہ کرتے رہے، اس طرح کی عقیدتوں کے ساتھ بارگاہِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وسلم میں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مسجد و مدرسہ اہلسنت نوری عارج خلیل کے ذریعہ جاری چھٹے ہفتے "لنگرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم" کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر یہاں مسجد نوری عارج خلیل کے خطیب و امام حافظ شریف احمد رضوی نے اپنی رقت آمیز دعا میں مالیگاؤں سمیت ہمارے ملک ہندوستان اور عالمِ اسلام کے مسلمانوں کی فتح و نصرت اور سربلندی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ جس کے بعد لنگرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تقسیم رضا اکیڈمی کے اہم ارکان جناب امتیاز خورشید اور جناب صدیقی شہزاد کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ جبکہ دیگر شرکاء و حاضرین میں رضوی سلیم شہزاد، اصغر بابا، کلیم قریشی، ندیم رضوی، اجو بھائی، اسحاق بابا، سفیان رضوی، اسلان رضوی، محمد دانیال رضوی، محمد ارحم امتیاز اور تحسین بھائی وغیرہ موجود رہے۔</p>
<p>واضح رہے کہ بانیِ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری صاحب کی ایماء پر آنے والے سال ستمبر ٢٠٢٥ء کے پندرہ سو سالہ جشنِ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے اس "لنگرِ رسول" صلی اللہ علیہ وسلم کی ابتداء کی گئی ہے تاکہ پورے سال ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد منائی جاتی رہے۔ اس ضمن میں ان شاءاللہ اور بھی کئی پروگراموں کے انعقاد کی منصوبہ بندی جاری ہے جس کا اعلان مناسب موقع پر کیا جائے گا۔ تاکہ اس پندرہ سو سالہ جشن ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں شہریان کی بڑے پیمانے پر شرکت ممکن ہوسکے۔ اس طرح کی تحریری اطلاع مسجد و مدرسہ اہلسنت نوری عارج خلیل کے ٹرسٹیان و انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 198 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

لنگرِ رسولﷺ کی تقسیم کا پانچواں ہفتہ بحسن و خوبی ہوا مکمل

حضورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کو 1499 سال مکمل ہونے اور پندرہواں سو سال شروع ہوجانے پر "لنگرِ رسول" کی تقسیم عمل میں آئی۔

نکاح کو آسان بنانا ہی فتنۂ ارتداد کو روک سکتا ہے: مولانا نظام مصباحی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز