تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

سمیع اللہ خان کو مودی سرکار کا قانونی نوٹس، نرسنگهانند کی گستاخی کے خلاف آواز بلند کرنے پر ایکشن

📅 08-10-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مہاراشٹرا

<p>ممبئی 7 اکتوبر ۔ معروف عالم دین اور اسلام پسند صحافی سمیع اللہ خان کو 7 اکتوبر کے دن مودی سرکار نے ٹوئٹر کے لیگل سیل کے واسطے سے ایک قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں مودی سرکار کا دعویٰ ہے کہ نرسنگھانند کی گستاخی کےخلاف سمیع اللہ خان کا انگریزی ٹوئیٹ بھارت کی آئی ٹی ایکٹ کے خلاف ورزی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ مودی سرکار نے ٹوئٹر پر ہندوتوادیوں کے خلاف لکھنے اور مسلمانوں کے مسائل و حقوق پر بے باکی سے آواز بلند کرنے اور مودی سرکار کے خلاف بیداری پھیلانے کی وجہ سے سمیع اللہ خان کے خلاف نوٹس جاری کیے ہیں ۔ اور ایسے ہی ایک معاملے میں سمیع اللہ خان سپریم کورٹ سے ضمانت پر رہا ہیں ۔ لیکن ان سب کےباوجود انہوں نے مودی سرکار کے ظلم و ستم، ہندوتوا کی مخالفت اور مسلمانوں کی آواز بلند کرنے کا اپنا مشن جاری رکھا ہوا ہے ۔
اس کارروائی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے عالم دین سمیع اللہ خان صاحب نے کہا ہے کہ ۔
" آج مجھے جو قانونی پیغام بھیجا گیا ہے وہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کرنے کی پاداش میں بھیجا گیا ہے اس لیے میں اپنا موقف واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں ۔ یتی نرسنگھانند جیسے ابلیس کے بچے کی مخالفت پر میری جو تحریر الحمدللہ دنیا بھر میں پھیلی اور ممبرانِ پارلیمان سے لےکر دیگر سول سوسائٹی کے بڑے لوگوں نے اس تحریر کی بنیاد پر مودی سرکار کی مسلم دشمنی پر سوال کیے اس تحریر کو حذف کرنے کے لیے یہ نوٹس ہے، جس کے جواب میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ قیامت کی صبح تک ایسے ایک کروڑ نوٹس بھی آگئے تو بھی میں ناموسِ رسالت کے دفاع میں لکھا ہوا اپنا ایک حرف نہیں مٹاؤں گا، تم لوگ بزدل ہو، مودی بزدل ہے، یوگی بےغیرت بدمعاش ہے امیت شاہ ڈکٹیٹر ہے تم لوگ اتنے گئے گزرے ظالم ہو کہ تم لوگ میرے آقا میرے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دینے والے ہندو پنڈت پر کوئی ایکشن نہیں لیتے ہو اور مجھے اس ہندو پنڈت کی گستاخی کےخلاف لکھنے کی وجہ سے نوٹس بھیجتے ہو، یہ تمہاری بےغیرتی اور ظلم و ستم میں بےشرمی کی انتہا ہے ۔ میں ایسی فالتو دھمکیوں سے نہیں ڈرتا میں اب مزید شدت کے ساتھ میرے پیارے آقا، میرے جان سے زیادہ عزیز ترین آقا کی ناموس کے تحفظ میں آواز اٹھانا جاری رکھوں گا، میں ہندوتوادی شیطانوں کےخلاف اپنی ملت کی آواز بلند کرتا رہوں گا، میرا مسلک ظالموں سے لڑنے کا ہے اور انہیں لڑ کر شکست دینے کا ہے میرے نزدیک بچوں کے گھروں کو توڑنے والے اولیاء کی قبروں پر بلڈوزر چلانے والے مسلمانوں کو گائے کے نام پر زندہ جلانے والے وحشی درندوں اور ظالموں جیسے شیطانوں سے سمجھوتہ اور صلح کا کوئی اصول نہیں ہے، مجھے ڈرانے یا ہراساں کرنے کی ہر کوشش کا ردعمل یہی نکلےگا کہ ظالم ہندوتوادیوں کی مخالفت کرنے کی میری اسپرٹ میں اضافہ ہوگا الحمدللہ !_"</p>
<p>مودی سرکار کی طرف سے سمیع اللہ خان کو ڈرانے اور دھمکانے کی ان کوششوں پر سوشل میڈیا کے ذریعے عام مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد نے سمیع اللہ خان صاحب کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 398 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ

ہر پیر کو لنگرِ رسول کی تقسیم، رضا اکیڈمی ممبئی کے پینسٹھ ہفتے اور مسجد نوری عارج خلیل مالیگاؤں کے تیرہ ہفتے مکمل

حکومت کے دباؤ کے باوجود بابری مسجد کی یوم شہادت پر ممبئی کی سڑکیں اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز