سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلا صدارتی انتخاب مکمل
<p>کولمبو: (نیوز ایجنسی)
سری لنکا میں دو سال قبل آنے والے دہائیوں کے بدترین معاشی بحران کے بعد ہفتے کو پہلے صدارتی الیکشن ہوئے۔ صدارتی الیکشن کے لیے دو کروڑ 20 لاکھ آبادی میں سے ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد شہری ووٹ دینے کے اہل تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے لیے 13 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ صدارتی الیکشن میں 38 میں سے تین اہم امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ان امیدواروں میں موجودہ صدر رانیل وکرما سنگھے، اپوزیشن رہنما سجیتھ پریماداسا اور مارکسسٹ جھکاؤ رکھنے والے انورا کمارا ڈیسانائیکے شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار تک نتائج کا اعلان متوقع ہے۔
سری لنکا میں سال 2022 میں بدترین معاشی بحران کی وجہ سے ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے اور صدر اور وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس صورتِ حال کے بعد سری لنکا کے سابق صدر گوتابایا راجاپکسے کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

آپریشن سندور : ہندوستانی فوج کی بہادری پر مسلم عوام نے کیا اظہار مسرت

بنگلہ دیش میں ہورہے اقلیتوں پر مظالم کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جائے گاالحاج محمد سعید نوری

24 اور 25 نومبر کو جدہ (سعودی عرب) میں منعقد ہوگی آئی۔پی۔ایل۔ نیلامی کی تقریب
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز