فیضان مدینہ مسجد میں دس روزہ محفل جشن عید میلاد النبی نے اپنی روحانی و علمی قدر کے باعث حاصل کی خاص توجہ
<p>دھنباد: 16 ستمبر
آج شام کو دس روزہ محفل جشن عید میلاد النبی فیضانِ مدینہ مسجد میں اختمام پذیر ہوئی۔ یہ دس روزہ محفل اپنی روحانی و علمی قدر کے باعث خاص توجہ حاصل کی شہر دھنباد کی یہ محفل جشن عید میلاد النبی ﷺ نہ صرف مذہبی بلکہ ثقافتی اور تعلیمی لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل رہی۔
اس میں شرکت کرنے والے علماء کرام اور دیگر شخصیات نے اپنی وعظ و گفتگو سے عوام الناس کو اہم پیغام پہنچایا۔
اس محفل میں دھنباد کے کئی علماء نے شرکت کی اس موقع پر خاص طور پر حضرت قاری جسیم مظہروی صاحب قبلہ نے اپنے خطاب میں حضور کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ان کے اخلاق حمیدہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ان کی تقریر نے حاضرین کو روحانی و علمی طور پر متاثر کیا۔
اس محفل میں شرکت کرنے والے مولانا سعود عالم مصباحی، قاری محمود صاحب، حافظ عبدالمتین صاحب قاری راشد مدنی، صدر سبیل حسین ٹرسٹ مولانا حافظ عارف رضا قادری حفظہ اللہ ، قاری طیب صاحب،مولانا انور صاحب،مولانا اظہر فریدی،قاری غلام احمد رضا،مولانا نور محمد صاحب،قاری ظہیر صاحب، امام الدین صاحب اس کے علاوہ دیگر لوگوں نے اس موقع کو ممتاز بنایا۔</p>
<p>محفل کے اختتام پر اس بات کا عہد کیا گیا کہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کریں گے ۔ تقریب میں موجود افراد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دین اسلام کی تعلیمات کو فروغ دینے اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقی اصولوں پر عمل پیرا رہنے کی کوشش کریں گے۔
دھنباد کی یہ محفل جشن عید میلاد النبی ﷺ ایک کامیاب اور یادگار تقریب تھی جس نے علمی، روحانی اور معاشرتی سطح پر اہم پیغام پہنچایا۔
ان موقعوں پر مصلیان مسجد فیضانِ مدینہ خاص طور پر شانہ بشانہ رہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ کے وفد نے مفتی محمد عبدالعزیز مصباحی صاحب کو فقہ وافتاء کی دستار بندی پر پیش کی مبارکباد

سبیل حسین ٹرسٹ سماجی اور مذہبی خدمات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: مفتی قربان مصباحی

صدر سبیل حسین ٹرسٹ نے مولانا عبد القیوم رضوی صاحب کو ضلع دیوگھر کا صدر مقرر کیا
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز