تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

رام مندر میں صفائی کرنے والی خاتون سے ہائی سکیورٹی والے علاقے میں درندگی، آٹھ ۔۔۔۔۔۔۔۔

📅 15-09-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ایودھیا

ایودھیا میں جمعہ ( 13 ستمبر ) کو کالج کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ متاثرہ رام جنم بھومی مندر میں صفائی کا کام بھی کرتی ہے۔دی ٹیلی گراف نے متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جن علاقوں میں اس کے ساتھ جرم ہوا وہ مندر نگری کے ہائی سکیورٹی والے علاقے ہیں ۔ متاثرہ خاتون نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ جب وہ 26 اگست کو پہلی بار پولیس کے پاس گئی تو اس کامعاملہ درج نہیں کیا گیا۔متاثرہ کے مطابق ، وہ ایودھیا شہر کے ایک ڈگری کالج میں بی اے کے تیسرے سال کی طالبہ ہے۔

اجتماعی عصمت دری، تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکی

متاثرہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ ایودھیا ضلع کے شہادت گنج کے رہنے والے ونش چودھری نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے ضلع کے کئی مقامات پر گھمانے لے جائے گا۔ متاثرہ نے بتایا ہے کہ ‘وہ مجھے 16 اگست کو ایک گیسٹ ہاؤس میں لے گیا اور یرغمال بنالیا۔ اس نے اپنے دو دیگر دوستوں کے ساتھ مل کر میرے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور پھر اپنے تین دوست اور بلا لیے۔ ‘متاثرہ نے دو اور ملزمان کی شناخت ونے کمار اور محمد شارق کے طور پر کی اور کہا کہ اسے گیسٹ ہاؤس سے بن ویر پور کے ایک بیراج پر لے جایا گیا اوربعد میں چھوڑا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، متاثرہ لڑکی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ‘مجھے اپنے اہل خانہ اور اپنی جان کا ڈر تھا، کیونکہ انہوں نے ہم سب کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ، اس لیے میں پولیس کے پاس نہیں گئی۔ لیکن 25 اگست کو جب میں مندر جا رہی تھی تو ونش نے مجھے دوبارہ اغوا کر لیا۔ اس کے ساتھ ادت کمار ، سترام چودھری اور دو نامعلوم افراد تھے۔ انہوں نے کار میں میرے ساتھ زور زبردستی کی، لیکن گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور مجھے اس کے چنگل سے فرار ہونے کا موقع مل گیا۔‘

پہلی بار مقدمہ درج نہیں کیا گیا: متاثرہ

متاثرہ کہنا ہے کہ جب وہ اگلے دن 26 اگست کو واقعے کی شکایت کرنے پولیس اسٹیشن پہنچی تو اس کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ متاثرہ کا بیان میڈیا میں آنے کے بعد اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایکس پر لکھا ، ‘ایودھیا میں گینگ ریپ کا شکار ہونے والی لڑکی کا جو ویڈیو – بیان سامنے آیا ہے اس سے اتر پردیش میں خواتین کے خلاف ہونے والے مظالم کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے کہ کس طرح کچھ بے حس پولیس والوں کی وجہ سے متاثرہ کو رپورٹ درج کروانےمیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ درج کرنے کی پیچیدگیوں کی وجہ سے بہت سے جرائم درج نہیں ہو پاتے جس سے مجرموں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ متاثرہ کے ساتھ انصاف ہواور مجرموں کے ساتھ ساتھ غیر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہو۔ ‘آزاد سماج پارٹی کے سربراہ اور ایم پی چندر شیکھر آزاد نے ایکس پر لکھا ہے ، ‘ کینٹ تھانہ حلقے میں ایک دلت لڑکی کے ساتھ کئی بار اجتماعی عصمت دری، ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ اور ڈرانے دھمکانے کی خبر انتہائی شرمناک اور قابل سزا ہے ، ساتھ ہی پولس اہلکاروں کی بے حسی بھی تشویشناک ہے۔ میں یوپی کے ڈی جی پی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کریں اور بے حس پولیس والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کریں۔ ‘

ٹیلی گراف کے مطابق ، ایودھیا کے کینٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج امریندر سنگھ نے کہا ، ‘ تحقیقات کے بعد ہم نے 2 ستمبر کو معاملہ درج کیا اور آخر کار تمام 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ انہیں عدالت سے جیل بھیج دیا گیا ہے۔‘ افسر نے کہا کہ لڑکی ونش پر بھروسہ کرتی تھی کیونکہ وہ اسے پچھلے چار سالوں سے جانتی تھی۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 165 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

دارالعلوم بہار شاہ میں عرس شعیب الاولیاء کی تقریبات کا اہتمام

ایودھیا: شہر کی مساجد میں قابل اعتراض پوسٹر لگا کر شہر میں فساد پھیلانے کی کوشش کرنے والے 7 ملزمان گرفتار

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 3 ویوز