"قرآن، سائنس اور امام احمد رضا" نوری مشن کی 149ویں اشاعت منظر عام پر
<p>علم و تحقیق اور آگہی کا مرقع مقالہ عرس رضوی کی بہاروں میں منظر عام پر</p>
<p>مالیگاؤں: عرسِ اعلیٰ حضرت کی بہاروں میں علم و تحقیق اور آگہی سے لبریز کتاب ’’قرآن، سائنس اور امام احمد رضا‘‘ منظر عام پر ہے۔ نوری مشن کی یہ 149؍ویں اشاعت ہے، جسے پروفیسر ڈاکٹر مجیداللہ قادری نے قلم بند کیا ہے۔ موصوف ادارۂ تحقیقات امام احمد رضا انٹرنیشنل سےوابستہ ہیں۔ عالمی اسکالر ہیں۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا کے مشہور ترجمہ قرآن کنزالایمان پر کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ موصوف کا مقالہ ’’قرآن، سائنس اور امام احمد رضا‘‘علم و تحقیق کا شاہکار ہے۔ 32؍صفحات پر مشتمل یہ مقالہ ہند سے 4؍بار اور عالمی سطح پر اردو/انگریزی/بنگلہ میں درجنوں بار شائع ہو کر اہلِ علم و دانش میں مقبول ہوچکا ہے۔ اس کا انگریزی ترجمہ محمد ثاقب خان اور بنگلہ زبان میں ترجمہ مولانا نظام الدین (مترجم کنزالایمان بنگلہ) نے کیا ہے۔ نوری مشن کا یہ ایڈیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد کی تقدیم کے ساتھ منظر عام پر ہے۔ مقالہ سائنٹیفک ، مدلل اور اسلامی بصیرت سے روشن ہے۔ کراچی یونی ورسٹی کے شعبۂ علوم اسلامی اور شیخ زید اسلامک سینٹر کے نصاب میں شامل ہے۔ اس میں معقولات میں اعلیٰ حضرت کی 106؍کتابوں کی فہرست بھی شامل ہے۔ جب کہ اعلیٰ حضرت کی اسلامی فکر و بصیرت پر مدلل انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ مقالہ اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے توسط سے نوری مشن نے بِلاقیمت تقسیم کا اہتمام کیا ہے۔ حصول کے لیے مدینہ کتاب گھر مدینہ مسجد مالیگاؤں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ طلبہ، اساتذہ و اہلِ اسے ضرور مطالعہ کی بزم میں سجائیں۔ ایسی اطلاع نوری مشن سے جاری کی گئی۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

نوری مشن کی 151؍ویں اشاعت ’’سُنّت خیرالانام ﷺ‘‘ منظر عام پر

میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی بہاروں میں نوری مشن کی 150ویں اشاعت "تفسیر سورة الکوثر" منظر عام پر

سہ ماہی عرفان رضا کا خصوصی شمارہ "مصلح اعظم نمبر" منظر عام پر۔ یہاں سے حاصل کریں پی۔ڈی۔ایف
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز