تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

تحریک اصلاح معاشرہ کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ پر بارہ روزہ پروگرام

📅 16-09-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سدھارتھ نگر

<p>ماہ ربیع النور شریف کے پر بہار موقع پر "تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی" کے زیر اہتمام بارہ روزہ (از یکم تا ١٢ ربیع النور شریف) پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے یہ پروگرام ضلع سدھارتھ نگر و مضافات خاص طور پر تحریک کے ہیڈ آفس و کئی برانچ آفس پر منعقد کئے جائیں گے اس پروگرام کا اصل مقصد نبی اکرم نور مجسم ﷺ کی سیرت مبارکہ سے مسلمانوں کو قریب کرنا اور سیرت مصطفٰی ﷺ کے اہم گوشوں سے روشناس کرانا ویسے تو ہر مسلمان نبی کریم ﷺ پر جان نچھاور کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے لیکن سیرت رسول اکرم ﷺ سے ناواقف و نامراد اور دشمنان اسلام حضور اقدس ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیاں کر رہے ہیں اس لیے اس بات کی ضرورت اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے کہ مسلمانوں کو سیرت النبی ﷺ اور محاسن اسلام سے واقف کرایا جائے اور صحیح طریقے سے اسلام کا پیغام ان کے ذہنوں تک پہنچایا جائے آج بھی اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ اسلام کی دعوت کو پذیرائی نصیب ہو اور یہ پیغام حق دلوں کی دنیا‌ میں ہلچل پیدا کردے تو اس کی صرف یہی صورت ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات کے حسین خد و خال کو سیرت مصطفوی ﷺ کے شفاف آئینہ میں لوگوں‌ کو دکھایا جائے تاکہ جمال حق کو اپنے آنکھوں سے وہ دیکھ لیں اور اس کی فطرت کے آگے سر تسلیم خم کردیں جب تک ہم حضور اکرم ﷺ کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں کو لوگوں کے سامنے اجاگر نہیں کریں گے ہم نہ اپنے فریضۂ تبلیغ سے عہدہ برآ ہو سکتے ہیں اور نہ اپنی باتوں کو لوگوں سے منوا سکتے ہیں نوع انسانی کو دین اسلام کی جس قدر آج ضرورت ہے اتنی شاید پہلے کبھی نہ تھی ترقی یافتہ قومیں اپنی تمدن اور ثقافت سے مایوس ہوچکی ہیں انہیں ضرورت ہے کہ وہ اسلام کے چشمۂ شیریں سے اپنی پیاس بجھائیں اس لیے ہر وہ شخص جس کے دل میں انسانیت کے لیے درد‌ ہے جو اپنے بھائیوں کی ضلالت و گمراہی پر پیچ و تاب کھاتا رہتا ہے جس کو نبی کریم ﷺ کی نبوت اور دعوت پر کامل و اکمل ہونے کا یقین محکم ہے اس کا یہ خوشگوار فریضہ ہے کہ ان اندھیروں میں بھٹکنے والی مخلوق کی رہنمائی کے لیے حضور ﷺ کی سیرت مبارکہ کو بڑے مدلل اور دلکش انداز میں پیش کرے اسی مقصد کے پیش نظر تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین و مبلغین نے عزم کیا ہے کہ ولادت سرور کون و مکاں ﷺ کے اس پر بہار موقع پر بارہ روزہ پروگرام کا انعقاد کریں گے اور حتی الامکان سیرت نبوی ﷺ کے موضوع پہ مسلمانوں کے مابین خطاب کرنے کی سعادت حاصل کریں گے اور سیرت مصطفٰی ﷺ کے گوشوں سے مسلمانوں کو روشناس کرانے کی کوشش کریں گے لہذا علمائے کرام و ائمہ کرام سے گزارش ہے کہ آپ حضرات بھی اس پُر بہار موقع پر اپنے اپنے یہاں مسجد میں بارہ روزہ پروگرام کا انعقاد کریں اور عوام اہلسنت اس مبارک موقع پر شرکت کرکے ضرور فائدہ اٹھائیں اور اپنے نبی کی سیرت طیبہ کو قریب سے جاننے کی کوشش کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو عشق رسول ﷺ کو حقیقی رنگ میں سمجھنے والا اور عشق رسول ﷺ کے رنگ اپنے پر چڑھانے والا بنائے۔ اور پروگرام کے ثمر آور اثرات ظاہر فرمائے۔ آمین۔</p>
<p>(مفتی) غلام محمد صدیقی فیضی ارشدی
خادم: تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی
ہیڈ آفس: کمہریا پوسٹ برگدوا کھکھری ضلع سدھارتھ نگر یوپی الہند</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 357 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے یوم آزادی پر پرچم لہرایا

نوجوان مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ" تفویض

پیام حق سِلور جبلی کانفرنس و سیمینار سے متعلق منعقد ہوئی علماے کرام کی اہم میٹنگ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز