تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

حضور احسن العلما کی یاد میں خانقاہ برکاتیہ میں محفل کا انعقاد

📅 13-02-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ایٹہ

مارہرہ شریف:
آج/ 13 فروری 2023ء کو ، بعد نماز مغرب ، تاریخی بارکاتی مسجد میں ، حضور احسن العلما حضرت سید شاہ مصطفیٰ حیدر حسن علیہ الرحمہ کی ولادت با سعادت کی خوشی میں ، شہزادۂ حضور احسن العلما شفیق العلما و الطلبا حضور رفیق ملت دامت برکاتہم العالیہ و اساتذہ و طلباء کی موجودگی میں ، ایک محفل منعقد ہوئی ، جس کا آغاز قاری عرفان صاحب (مدرس جامعہ احسن البرکات) نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ، اس کے بعد نعت شریف پڑھنے کے لیے تشریف لائے محمد اظہار احسنی متعلم جامعہ ہذا ، اور پھر محمد اکرم احسنی نے ، حضور احسن العلما کی شان میں ، مولانا اکبر صاحب (مدرس جامعہ ہذا) کی لکھی ہوئی منقبت پیش کی ، اب وہ گھڑی آئی جس کو سننے کا شدت سے انتظار ہر برکاتی کو رہتا ہے ، یعنی بزم نوری کے دولہا ، شفیق العلما حضور رفیق ملت دامت برکاتہم العالیہ تشریف لائے ، اور فرمایا:
حضور احسن العلما کا چہرہ ، چودھوی کے چاند کی طرح چمکتا تھا ، اور جب آپ کسی منبر پر علما کے درمیان تشریف رکھتے ، تو ایسا معلوم ہوتا تھا ، کہ ستاروں میں چاند موجود ہے ، اور جب یہ دونوں بھائی (حضور احسن العلما و حضور سید العلما) ایک منبر پر موجود ہوتے ، تو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ چاند اور سورج ایک ہی منبر پر جمع ہو گئے ہیں۔

سبحان اللہ! کیسا نورانی چہرہ تھا ، جن لوگوں نے حضور احسن العلما کو دیکھا ہے ، وہ لوگ آج بھی ان کے نورانی چہرہ کا جگہ جگہ تذکرہ کرتے ہیں اور جب یاد زیادہ ستاتی ہے ، تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں۔ اسی لیے شرف ملت (شہزادہ حضور احسن العلما) فرماتے ہیں:
ہر سال تیری یاد کی شدت میں اضافہ
اس بار تو سینے سے جدا ہونے کو ہے دل

حضور احسن العلما کو یہ عزت یہ عروج یہ بادشاہت کیسے نصیب ہوئی اس بارے میں ابا حضور نے ارشاد فرمایا:
حضور احسن العلما کو یہ عروج ماں کی دعاؤں سے ملا ، آپ اپنی والدہ کا بے حد ادب کرتے اور ہمہ وقت خدمت کے لیے تیار رہتے ، گرمیوں کے موسم میں ، فِرج (refrigerator) وغیرہ تو ہوتے نہ تھے ، کہ پانی ٹھنڈا ہو سکے ، تو حضور احسن العلما کنوے میں ڈول ڈال کر بہت اندر تک پٹکتے تھے تاکہ ٹھنڈا پانی نکل آئے ، اور روزانہ رات کو لوٹا بھر کر رکھ دیتے ، اور ساتھ ساتھ اس کی ٹونٹی پر کپڑا لپیٹ دیتے تاکہ کوئی کیڑا نہ چلا جائے
تب آپ (حضور احسن العلما) کی والدہ نے آپ کو دعا دی تھی کہ بیٹا حسن تم بادشاہت کرو گے۔
اور دعا بھی ایسی قبول ہوئی کہ بڑے بڑے آکر آپ کی بارگاہ میں دوزانو ہو کر بیٹھا کرتے تھے ،

اس کے علاوہ بھی ابا حضور حضور رفیق ملت دامت برکاتہم العالیہ نے بہت سی باتیں ارشاد فرمائیں جن میں سے چند ہی میں ذکر کر سکا آخری بات اور عرض کر دوں
آپ نے بڑی پیاری بات ارشاد فرمائی کہ
ہم نے آپ (طلبہ) اور جامعہ کی وجہ سے اپنے پروگرام کم کر دیے ،اب تو ہم نے یہ زندگی جامعہ احسن البرکات کو وقف کر دی ہے۔
اس کے بعد صلاوۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مولی تعالیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں ان سرکاوں کی عمر میں برکتیں عطا فرمائے جن کے بارے میں بریلی کے امام نے فرمایا

کیسے آقاؤں کا بندہ ہوں رضاؔ
بول بالے مِری سرکاروں کے ہیں

محمد حسن رضا
جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف
13/فروری 2023ء

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 411 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

یوم آزادی کے موقع پر جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف میں پرچم کشائی کی گئی، تقریب کا اہتمام

خانوادہ برکات کو صدمہ؛ جواں سال شہزادے کا انتقال

تحقیقی کتاب’’مسئلۂ افضلیت اور مشائخ مارہرہ مطہرہ‘‘ منظر عام پر

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز