تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

حضور اسحاق ملت علیہ الرحمہ کا عرس سراپا قدس اختتام پزیر

📅 14-12-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سدھارتھ نگر

<p>سدھارتھ نگر: 14 دسمبر، ہماری آواز (شعیب رضا)
معروف صوفی بزرگ عارف باللہ حضرت مولانا سید اسحاق علی تیغی علیہ الرحمہ کا عرس سراپا قدس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ کل اختتام پزیر ہوا۔</p>
<p>عرس کا آغاز مورخہ 12 دسمبر کو نبیرہ اسحاق ملت پیر طریقت حضرت علامہ و مولانا سید سہیل احمد صاحب قبلہ سجادہ نشین خانقاہ اسحاقیہ بلسڑھ کی صدارت میں ہوا۔ بعد نماز مغرب نبیرہ اسحاق ملت حضرت سید مشتاق علی صاحب کی قیادت میں مریدین نے چادر و گاگر مزار شریف میں پیش کیا۔ جہاں قل شریف کا اہتمام ہوا متعدد حفاظ و قراء نے قرآن مقدس کی تلاوت کی اور صاحب سجادہ سید سہیل احمد صاحب نے دعا فرمائی۔ اس کے بعد لنگر عام کا اہتمام کیا گیا، جس میں علماے کرام کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔</p>
<p>جلسہ کا آغاز نبیرہ اسحاق ملت کی صدارت و سرپرستی میں ہوا۔ قرآن مقدس کی پاکیزہ تلاوت سے افتتاح کے بعد یکے بعد دیگرے متعدد مداحان رسول نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کیئے خطیب ملت مولانا ارباب فاروقی اور خلیفہ اسحاق ملت مولانا قاری شبیر احمد صاحب (ارجی) کا خطاب ہوا۔ صاحب سجادہ حضرت علامہ سید سہیل احمد صاحب قبلہ نے صاحب عرس کے حال و احوال پر مختصر گفتگو فرمائی۔ دیر رات 1 بجے کے بعد نعتیہ مشاعرہ کا آغاز ہوا جس میں متعدد اضلاع کے درجنوں نعت خواں بالخصوص قاری ضیاء فیضی، جناب فیصل ربانی، قاری محمد اشرف، اسلم بلرام پوری اعجازالمصطفیٰ نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض مولانا امیرالدین شیرانی اور مولانا انور علی فیضی نے انجام دیئے۔</p>
<p>دوسرے دن 13 دسمبر کو بعد نماز فجر قرآن خوانی ہوئی اور 9 بجے قل شریف کی محفل کا آغاز ہوا؛ نبیرہ اسحاق ملت سید شیر علی نے قرآن مقدس کی تلاوت سے محفل پام کا افتتاح کیا اور بارگاہ رسالت مآبﷺ میں نعت پاک کا حسین گلدستہ پیش کیا۔ محترم ریحان فیضی نے نعت نبی پیش کیا۔ معروف نعت خوان مولانا عبدالکریم صاحب نے نعت و منقبت پیش کیئے اور خطیب ہندوستان ماہر تقابل ادیان حضرت علامہ صاحب علی چترویدی نے خطاب کرتے ہوئے صاحب عرس کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی۔ علماے کرام کا تعارف خلیفہ اسحاق ملت مولانا شبیر احمد صاحب نے کرایا۔
بعدہ قل شریف ہوا متعدد حفاظ و قراء نے قرآن مقدس کی سورتوں اور آیتوں کی تلاوت کی صاحب سجادہ حضرت علامہ سید سہیل احمد مصباحی صاحب قبلہ کی رقت آمیز دعاؤں پر محفل کا اختتام ہوا اور عوام و خواص میں تبرکات تقسیم کیئے گئے۔ ایسے موقع پر مولانا مہرالدین صاحب نوگڑھ، مولانا حیدر علی، مولانا عنایت اللہ، حافظ شاہ عالم رضوی، نبیرہ اسحاق ملت سید مرتضی حسین خصوصی طور پر موجود رہے۔
ساتھ ہی متعدد اضلاع بالخصوص سوندبھدر، بنارس، بھدوہی اور پڑوسی ملک نیپال کے سیکڑوں مریدوں نے خصوصی شرکت کی علاوہ ازیں ہزاروں عشاقان شریک عرس ہوئے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 616 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے یوم آزادی پر پرچم لہرایا

نوجوان مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ" تفویض

پیام حق سِلور جبلی کانفرنس و سیمینار سے متعلق منعقد ہوئی علماے کرام کی اہم میٹنگ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز