تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

مشہور زمانہ خطیب علامہ صاحب علی چترویدی کے ہاتھوں تائب ہوا پورا گھرانہ

📅 14-10-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سدھارتھ نگر

<p>سدھارتھ نگر: 13 اکتوبر، ہماری آواز(ایڈیٹر)
آقائے کریمﷺ کی شان میں نہ صرف گستاخی کرنا دنیا کا بدترین گناہ اور کفر ہے بلکہ گستاخی کرنے والوں کی ہاں میں ہاں ملانا بھی جرم عظیم اور کفر ہے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی رحمہ اللہ ایسے لوگوں کے بارے میں فرماتے ہیں "ومن شک فی کفرہ و عذابہ فقد کفر" اور جو ان(گستاخان رسول) کے کفر اور عذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہے"۔ کچھ اسی طرح ہمارے سماج میں ایک طبقہ کے لوگ ہیں جو خود گستاخی نہیں کرتے مگر دوسرے گستاخوں کی پیروی کرکے گمراہ ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک گھر سدھارتھ نگر کے گاؤں موضع کنکٹی پوسٹ چیتیا بازار میں تھا جو اب تک کسی اور کے جرم کا خمیازہ بھگت رہا تھا مگر بحمدہٖ تعالیٰ مشہور زمانہ خطیب و ادیب حضرت علامہ صاحب علی صاحب قبلہ چترویدی یارعلوی کی تحریک و تبلیغ سے اس گھرانے میں عشق رسول مقبولﷺ کا چراغ جل اٹھا اور پورا گھر تائب ہوکر داخل سنیت(اہل سنت و الجماعت) ہوگیا۔
اس موقع پر مورخہ 13 اکتوبر2022 جمعرات کو بعد نماز عشا جشن عید میلاد النبیﷺ کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی شروعات قرآن پاک کی تلاوت سے ہوئی مداح خیر الانام قاری محمد کلیم رضوی نے نعت مصطفیٰ سے سامعین کو محظوظ کیا، بزرگ عالم دین مولانا علی حسن فیضی(دسیا سدھارتھ نگر) نے عشق رسول پر عمدہ بیان کیا اور مولانا اسرار احمد فیضی(خطیب وامام مسجد اہل سنت بنکٹا) نے نعت رسول کا حسین گلدستہ پیش کیا۔ جبکہ حضرت مولانا قبال احمد فیضی نے نظامت کے فرائض انجام دینے کے ساتھ نعت پاک پڑھ کر سامعین سے داد و تحسین حاصل کیا۔
اخیر میں خطیب ہندوستان ماہر تقابل ادیان حضرت علامہ صاحب علی چترویدی نے عقائد و معمولات اہل سنت پر دلائل سے مبرہن تقریر کی۔ ساتھ ہی پورے گھر والوں کو علیٰ الاعلان توبہ کراکر گمراہی کے نرغے سے نکالا۔ ۔ اللہ رب العزت تائبین کو اسلام و سنیت پر استقامت عطا فرمائے اور گمرہوں کو صراط مستقیم کی جانب ہدایت دے۔
اس موقع پر گاؤں اور قرب و جوار کے بہت سارے لوگ موجود رہے۔ بالخصوص اہلیان بنکٹا اور گرام پردھان جناب تصور علی صاحب نے خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور حوصلہ افزائی بھی کی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 408 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے یوم آزادی پر پرچم لہرایا

نوجوان مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ" تفویض

پیام حق سِلور جبلی کانفرنس و سیمینار سے متعلق منعقد ہوئی علماے کرام کی اہم میٹنگ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز