تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

تحریک اصلاح معاشرہ کی ٹیم نے کیا سیلاب سے متاثرہ گاؤں میں دورہ

📅 17-10-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سدھارتھ نگر

<p>سیلاب سے متاثرہ گاؤوں کے لوگ کافی مصیبت و پریشانی میں مبتلا ہیں واقعی اس سال کا سیلاب عام انسانوں کی زندگی کی تباہ کاری کی داستان لکھ رہا ہے اگر ضلع سدھارتھ نگر میں دیکھا جائے تو اکثر علاقے سیلاب کے زد میں ہیں مثلا رانی گنج، جگنہواں، تیواری پور، شہجی، گورا بازار، پلٹا، مٹیسر نانکار، مہوا پاٹھک، ڈڑواں لال، چتیواں، جیو پور، براؤں شریف، شاہ پور، ڈومریا گنج، انصار محلہ، اس کے علاوہ متعدد گاؤوں میں سیلاب نے آفت کی شکل اختیار کرلی ہے سسکیاں ہر طرف سنائی دے رہی ہیں ہر طرف پانی ہی پانی ہے چاروں طرف سناٹا چھایا ہوا ہے لوگوں کے گھروں میں پانی اس قدر بھر چکا ہے کہ عام انسانی زندگی چھتوں پر بسیرا کرنے پر مجبور ہے کسی طرف سے امداد کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے ایسے حالات میں تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کی ٹیم نے سیلاب متاثرہ گاؤں میں دورہ کیا اور لوگوں کو تسلی دی کہ ہم بوقت ضرورت ان شاء اللہ ہر ممکن مدد کی کوشش کریں گے اور تحریک کے بانی مفتی محمد حسین صاحب نے لوگوں سے مل کر تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ہم حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں ہمیں ایک دوسرے سے مل جل کر رہنا چاہئے اور کسی بھی مصیبت و پریشانی کے وقت امداد کے لئے حاضر رہنا چاہئے اور اس کے علاوہ بھی دورے کے وقت بہت سارے لوگوں سے ملاقات کی گئی اور حالات کا جائزہ لیا گیا۔ جس میں مفتی محمد حسین رضوی، مولانا صدام حسین فیضی، مولانا محمد حسین تنویری، اور خود راقم الحروف غلام محمد صدیقی فیضی، مولانا خالد رضا، حافظ عبد الرشید امدادی، محترم جاوید جعفری، وغیرہم موجود تھے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 627 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے یوم آزادی پر پرچم لہرایا

نوجوان مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ" تفویض

پیام حق سِلور جبلی کانفرنس و سیمینار سے متعلق منعقد ہوئی علماے کرام کی اہم میٹنگ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز