تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

دارالعلوم قادریہ چریاکوٹ میں محفلِ یادِ اعلیٰ حضرت

📅 24-09-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مئو

<p>۲۵؍ صفر المظفر ۱۴۴۴ھ ؁مطابق ٢٣ ستمبر ٢٠٢٢ء سلام بروز جمعہ مبارکہ بعد نمازِ مغرب،دارالعلوم قادریہ، چریاکوٹ،(مئو) کے قادری ہال میں تاجدارِ علم و فن اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری برکاتی محدث بریلوی قدس سرہ کی یاد میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں عقیدت مندانِ اعلیٰ حضرت اور دارالعلوم کے اساتذہ وطلبہ نے شرکت کی اور امامِ اہلِ سنّت کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت پیش کیا، جناب قاری الباب حسین قادری آسامی کی تلاوتِ قرآن سے محفل کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد حافظ و قاری سیف رضا چریاکوٹی نے نعتِ رسول پڑھ کر محفل میں شریک حضرات کو محظوظ کیا، اس کے بعد کئی دیگر طلبہ دارالعلوم قادریہ نے نعتیہ نغموں سے محفل کو پُر سرور کیا۔</p>
<p>مبلغِ دارالعلوم مولانا عبدالرب قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیے، اس محفل کے انعقاد میں خصوصی طور سے خادمِ قرآن جناب الحاج محمد عمران دادانی رضوی بانی ادارہ نشانِ اختر، ممبئی نے حصّہ لیا اور طلبہ و اساتذہ وغیرہم کے لیے لنگر کا اہتمام کیا۔ جب کہ ادارے کے خاص رکن جناب فیضی محسن جلیل (مالیگاؤں) بھی شریکِ محفل تھے۔
آخر میں مدیر دارالعلوم قادریہ حضرت مولانا محمد عبدالمبین نعمانی نے اعلیٰ حضرت قدس سرہ کے مقام و مرتبے کو اجاگر کرتے ہوئے ایک شان دار اور پُر مغز بیان کیا، موصوف نے فرمایا کہ اعلیٰ حضرت قدس سرہ بلا شبہہ امام العلما اور سیّد الفقہا تھے۔ ان کے عہد سے آج تک اتنا بڑا فقیہ اور مرجع علما پیدا نہیں ہوا، آج ان کے فتاویٰ کا مجموعہ بتّیس جلدوں پر پھیلا ہوا ہے، جو صرف مقدار ہی میں نہیں قدر و قیمت اور معیار میں بھی اتنا عظیم و جلیل ہے کہ آج علما و فقہا فتویٰ نویسی میں اس سے استفادہ کرنے پر مجبور ہیں، بلاشبہہ یہ مجموعہ فتاویٰ فقہ حنفی کے انسائیکلوپیڈیا کا درجہ رکھتا ہے، اس کے مقام و مرتبے کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آج مختلف فیہ مسائل میں جملہ اہل سنّت و جماعت کا یہی معتمد و محور مانا جاتا ہے۔
آخر میں صلاۃ و سلام اور حضرت نعمانی صاحب کی دعا پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔ دیگر شرکاے محفل کے اسماے گرامی یہ ہیں:
جناب مولانا لئیق احمد برکاتی، مولانا حافظ عبدالسلام رضوی (پرنسپل دارالعلوم قادریہ)، مولانا محمد اختر الاسلام قادری، مولانا سلیم احمد مصباحی بھیروی و استاذ الحفاظ حافظ وقاری محمد اجمل اعظمی، حافظ شمیم احمد چریاکوٹی و اساتذہ دارالعلوم قادریہ۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 401 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عبادت گاہ تحفظ قانون کو عملی جامہ پہنایا جائے

گھوسی میں جوش و خروش سے نکالا گیا جلوس غوثیہ

جامعہ امجدیہ کے تعلق سے صحیح رپورٹ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز