رانچی: اسلامی مرکز میں عرسِ رئیس القلم منایا گیا
<p>رانچی: 14 ستمبر، ہماری آواز
کل بعد نماز فجر و ظہر الجامعۃ القادریۃ ،اسلامی مرکز ،ہند پیڑھی ،رانچی کے طلبہ کرام نے قرآن خوانی کی اور بعد نماز عصر غوثیہ جامع مسجد، اسلامی مرکز میں تمام اساتذۂ کرام و طلبہ عظام اور شہر رانچی کے علماء ذوی الاحترام و مصلیان حضرات نے شرکت کی ۔مناظر اسلام، رئیس القلم علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ کے سالانہ عرسِ پاک کی مناسبت سے بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ مختصر محفل پاک کا اہتمام کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعدہ اسلامی مرکز کے آفس انچارج ماسٹر ذوالفقار علی اور حافظ و قاری کلیم نے اپنی مترنم و دلکش آواز میں نعت پاک پیش کیا ۔ اس کے بعد حضرت مولانا مفتی محمدشمس تبریز قادری علیمی، خطیب و امام ،غوثیہ جامع مسجد، اسلامی مرکز نے علامہ رئیس القلم علیہ الرحمہ کی زندگی کے تابندہ و درخشندہ پہلوؤں کو سامعین کے گوش گزار کیا ۔ حاضرین کو ان کے بے لوث محسن کی خدمات یاد دلائیں اور کہا کہ جو قوم اپنے محسنین کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہے وہ ہمیشہ کامیاب رہتی ہے ۔ اس طرح قائد اہلِ سنت علیہ الرحمہ کے فضائل و مناقب سامعین و حاضرین کے درمیان پیش کئے گئے اور اخیر میں بارگاہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ بعدہ فاتحہ خوانی کی گئی اوراسلام اور مسلمانوں کی ترقی اور خصوصاً مساجد و مدارس کی حفاظت کے لیے غوثیہ جامع مسجد کے خطیب و امام کی دعاؤں کے ساتھ محفل پاک اختتام پذیر ہوئی ۔ یہ روحانی محفل حضرت مفتی محمد اعجاز حسین رضوی مصباحی ، نائب قاضی ادارہ شرعیہ، جھارکھنڈ اور حضرت حافظ و قاری محمد ایوب فیضی، نائب مہتمم الجامعۃ القادریۃ اسلامی مرکز کی سرپرستی میں بحسن و خوبی پایہ تکمیل کو پہنچی ۔ جملہ عاشقان اولیاء نے بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ اس محفل پاک کا اہتمام کیا۔ اللہ تعالیٰ اپنے محبوبین کے صدقے ان سب کو دارین کی سعادتوں سے مشرف فرمائے آمین ۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ کے وفد نے مفتی محمد عبدالعزیز مصباحی صاحب کو فقہ وافتاء کی دستار بندی پر پیش کی مبارکباد

سبیل حسین ٹرسٹ سماجی اور مذہبی خدمات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: مفتی قربان مصباحی

صدر سبیل حسین ٹرسٹ نے مولانا عبد القیوم رضوی صاحب کو ضلع دیوگھر کا صدر مقرر کیا
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز