تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

خاندان برکاتیہ کے چشم وچراغ شہزادہ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل مارہروی کا انتقال پرملال

📅 15-12-2020 👁 1 قارئین 💬 11 تبصرے 🔁 0 شیئر
ایٹہ

<p>برکاتی خانوادہ میں دوڑی غم کی لہر،صاحب سجادہ نے کی دعاے مغفرت کی اپیل</p>
<p>ہماری آواز ایٹہ
مارہرہ شریف 15دسمبر(نعیم الدین فیضی برکاتی)خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف کے چشم وچراغ شہزادہ حضور احسن العلما حضرت سید محمد افضل صاحب مارہروی کا آج انتقال پرملال ہوگیا ۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔
بتاتے چلیں کہ ابھی ابھی خانقاہ کے ولی عہد حضرت سید محمد امان میاں برکاتی صاحب نے میسیج کے ذریعہ خبر دی کہ حضرت محمد افضل میاں صاحب ہم سب کو داغ مفارقت دے گئے۔جیسےہی حضرت نے یہ خبر سنائی برکاتی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔چاروں طرف سے ترجیعی کلمات اور دعاے مغفرت کی پیش کیے جانے لگے۔حضرت کئی دنوں سے سخت بیمار تھے ۔کافی علاج ومعالجہ ہوا،متعدد مرتبہ برکاتیوں بھائیوں اور متوسلین کے ذریعہ اجتماعی اور انفرادی دعائیں کی گئیں مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔اس نے اپنی امانت واپس لے لی۔ حضور امان اہل سنت سید محمد امان میاں برکاتی نے یہ الم ناک خبر سناتے ہوئے سارے لوگوں سے دعاے مغفرت کی اپیل کی ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (11)

رضوی سلیم شہزاد مالیگاؤں 17 Dec 2020

انا للہ وانا الیہ راجعون...
اللہ کریم مغفرت فرمائے ،سئیات کو حسنات سے مبدّل فرمائے ،درجات کو بلند تر فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ النبی الامین الکریم صلی اللہ علیہ وسلم.

محمد عارف رضوی، سکریٹری رضا اکیڈمی ممبئی 16 Dec 2020

انا للہ وانا الیہ رٰجعون
حضرت سید محمد افضل میاں قادری صاحب مخلص و مہربان تھے- مشفق رویے کے باعث دلوں میں بسے ہوئے تھے- ایک مدت سے علیل تھے- آپ کی رحلت یقیناً ایک ایسا علمی و روحانی خلا ہے جس کا پر ہونا مشکل ہے- سربراہ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ آپ کا وصال اہلسنّت کے لیے باعث رنج و غم ہے؛ ہم خانقاہ برکاتیہ کے سجادہ نشین حضرت سید محمد امین میاں مارہروی صاحب سے اظہار تعزیت کرتے ہیں- مولانا یاسین اختر مصباحی صاحب نے کہا کہ مارہرہ شریف نے قومی تعلیمی وقار کے لئے جو خدمات انجام دیں اس کے ایک تاباں عہد کا خاتمہ ہو گیا-
اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور خانوادہ مارہرہ شریف کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم-
محمد عارف رضوی
سکریٹری رضا اکیڈمی ممبئی
16 دسمبر 2020ء

تحسین رضا عزیزی 16 Dec 2020

حضرت سید افضل میاں برادر اصغر سرکار امین میاں قبلہ کا اس دنیا سے کوچ کرنا ایک عظیم خسارہ ہے جس کی تلافی مشکل ہے اللہ تعالی غریق رحمت فرمائے اورجملہ پسماندگان خصو صیت کے ساتھ حضرت امین ملت دامت بر کاتہم القدسیہ اور حضرت نجیب میاں مد ظلہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مشائخ مارہرہ فیضان سے جملہ عوام اہلسنت خواص اہل سنت کو مالا مال فرمائے۔ آمین
تحسین رضا عزیزی

محمد نورالقمر نورانی 16 Dec 2020

تاج المشائخ حضرت امین ملت دام ظلہ کے برادر اصغر سید محمد افضل برکاتی صاحب کے انتقال کی خبر سن کر دل افسردہ ہے-
إنا لله وإنا إليه راجعون
آپ کی رحلت خانوادۂ برکاتیہ,اور تمام مسلمانوں کے لیے بڑا صدمہ ہے.
اللہ رب العزت سید صاحب کی دینی وملی خدمات قبول فرمائے ,جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا عنایت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے ودیگر برادران اور جملہ اہل خانہ گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
شریک غم: محمد نورالقمر نورانی قادری
دھرم سنگھوا بازار ضلع سنت کبیر یو۔پی۔

شمس تبریز انجم نوری 16 Dec 2020

موت برحق ہے، موت سے کسی کو بھی مجال انکار نہیں۔ کل شام 7:15 بجے واٹس ایپ پر "انصار برکاتی صاحب، جدہ" کے ذریعے یہ غم ناک خبر موصول ہوئی تھی کہ خانوادۂ برکاتیہ، مارہرہ شریف کے روشن چراغ، حضور احسن العلماء قدس سرہٗ کے صاحبزادے، سید محمد افضل میاں قادری (آئی۔پی۔ایس۔) اپنے مالکِ حقیقی سے جا ملے۔
انا للّٰه وانا الیہ راجعون!
اس غم و آلام کی ساعت میں ناچیز خانوادۂ برکات اور جملہ اہلسنت کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہے۔
رب العالمین کی بارگاہ میں دعا ہے کہ حضرت کے درجات کو بلند فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم
شریک غم: شمس تبریز انجمٓ
جدہ، حجاز مقدس

نورالحسن نوری 16 Dec 2020

اناللہ واناالیہ راجعون
حضور امین ملت صاحب قبلہ کے برادر اصغر حضور سید افضل میاں علیہ الرحمہ کی رحلت اہل سنت والجماعت کیلے ناقابل تلافی نقصان ہے اللہ تبارک وتعالی اپنے حبیب پاک صاحب لولاک صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل خانوادہ برکاتیہ کو خصوصاً اہل سنت والجماعت کو عموماً صبر جمیل عطا فرمائے آمین
شریک غم: نورالحسن نوری
پرنسپل دارالعلوم غوثیہ تیغیہ رسول آباد ضلع امیٹھی یوپی

سید حسام الدین رفاعی، بڑودہ گجرات 16 Dec 2020

انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک حضرت کو غریق رحمت فرمائے آمین بجاہ النبی الکریم علیہ الصلاۃ والتسلیم

کمال احمد علیمی نظامی 16 Dec 2020

خانوادہ برکاتیہ کے چشم وچراغ، امین ملت حضرت ڈاکٹر سید محمد امین میاں دامت برکاتھم کے تیسرے نمبر کے چھوٹے بھائی حضرت سید محمد افضل صاحب سابق اے ڈی جی بھوپال کے انتقال کی خبر ابھی ابھی موصول ہوئی، سن کر دلی رنج ہوا، غم کی اس گھڑی میں ہم سب حضرت کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں.
گزشتہ سال ہی عرس نوری کے موقع پر مارہرہ شریف حاضری ہوئی تھی جس میں اطلاع ملی تھی کہ حضرت کی طبیعت ناساز ہے، حضرت نے بذریعہ آڈیو اپنا پیغام بھی زائرین کے لیے ارسال فرمایا تھا جس کو تمامی حاضرین کو سنایا گیا تھا.
حضرت نیک خو، شریف الطبع اور ایمان دار آفیسر تھے، اتنے بڑے منصب پر فائز ہونے کے باوجود حد درجہ منکسرالمزاج اور تحمل وتواضع کے پیکر تھے.
یقیناً آپ کی رحلت صرف جماعت اہل سنت ہی نہیں بلکہ ملک کے لیے بھی ناقابل تلافی نقصان ہے، اتنے دیانت دار اور محب وطن آفیسر کی وفات پر ملک جتنا بھی افسوس کرے کم ہے.
میں حضرت سے بالمشافہ ملا تو نہیں مگر اکابر کی زبان سے سنا کہ آپ علماے کے حد درجہ عقیدت مند، ایک سچے عاشق رسول، اور اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے دیوانے تھے، ان کا آخری پیغام جسےبذریعہ آڈیو سننے کا شرف حاصل ہوا اس میں بھی آپ اعلی حضرت کے یہ اشعار بڑے والہانہ انداز میں پڑھ رہے تھے :
دل عبث خوف سے پتہ سا اڑا جاتا ہے
پلہ ہلکا سہی بھاری ہے بھروسہ تیرا
ایک میں کیا مرے عصیاں کی حقیقت کتنی
مجھ سے سولاکھ کو کافی ہے بھروسہ تیرا
سنتے ہی سامعین آب دیدہ ہوگیے تھے.
اللہ جل شانہ آپ کے درجات بلند فرمائے اور حضور امین ملت اور حضور امان ملت کے ساتھ تمام لواحقین و معتقدین کو صبر جمیل عطا فرمائے.
کل من علیھا فان ویبقی وجہ ربک ذی الجلال والإكرام.
سوگوار: کمال احمد علیمی نظامی
دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی

محمد شاہد رضا رضوی 16 Dec 2020

انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالی حضور رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں حضرت کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
ہم حضور سید امین ملت و حضور رفیق ملت کے غم میں برابر کے شریک ہیں.

Mohammad danish raza manzari 15 Dec 2020

انا للہ وانا الیہ راجعون
اللّٰہ رب العزت حضرت سید افضل صاحب کی مغفرت فرمائے اور اعز و اقربہ اور متوسلین و متعلقین و معتقدین و محبین کو صبر جمیل عطا فرمائے امین بجاہ البنی الکریم صَلی اللہ علیہ وسلم

باحث 15 Dec 2020

انا للہ وانا الیہ راجعون، مولیٰ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور لواحقین ومتوسلین کو صبر جمیل اور اس پر اجر جزیل عطا فرمائے آمین

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 338 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

یوم آزادی کے موقع پر جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف میں پرچم کشائی کی گئی، تقریب کا اہتمام

خانوادہ برکات کو صدمہ؛ جواں سال شہزادے کا انتقال

تحقیقی کتاب’’مسئلۂ افضلیت اور مشائخ مارہرہ مطہرہ‘‘ منظر عام پر

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز