اعظم گڑھ کا نام بدلنے والوں کا نام بدل دیں گے: اکھلیش یادو
<p>اعظم گڑھ، ہماری آواز(نامہ نگار) 15 دسمبر
ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھش یادو نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیونتم سمرتھن کی قیمت کو دوگنا کریں۔ اکھلیش یادو جو رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد دوسری مرتبہ اپنے پارلیمانی حلقے میں پہنچے ، نے کہا کہ بی۔جے۔پی۔ نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اب نیونتم سمرتھن کی قیمت کو کم از کم دوگنا کرے۔ انہوں نے کہا لیکن یہاںتو ایم۔ایس۔پی۔ کے مطالبہ پر جیل میں ڈالا جارہا ہے۔ وہیں اعظم گڑھ کا نام تبدیل کرنے کے عمل کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نام تبدیل کرنے والوں کا نام بدل دیںگے۔ہرا کے چونگی میں سابق وزیر درگا پرساد یادو کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے کی ازدواجی تقریب میں شرکت کے دوران اکھلیش نے کہا کہ بی۔جے۔پی۔ حکومت نے اعظم خان پر جھوٹا مقدمہ چلایا ہے اور یہیں کام پوری ریاست میں ہورہا ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو

ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز