تازہ ترین
• جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ • مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر • جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال • وقف ایکٹ نافذ رہے گا، لیکن سپریم کورٹ نے مسلم تعریف والی شق پر پابندی لگا دی ہے

البرکات اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایکس اسٹوڈنس کو جے آر ایف اور نیٹ کوالیفائی کرنے پر البرکات اسلامک کے جملہ اساتذہ نے مبارکباد اور دعاؤں سےنوازا

📅 23-02-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
علی گڑھ

<p>(علی گڑھ ،23 فروری،امجدی) البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ کے ایکس اسٹوڈنٹس مولانا زین العابدین مصباحی نے اردو زبان میں جے آر ایف، مولانا مدثر اشرفی جامعی نے فارسی زبان میں اور مولانا ظفریاب حلیمی مصباحی نے اردو زبان میں نیٹ کوالیفائی کیا ہے.
مولانا زین العابدین مصباحی نے تعلیمی سال 2020 /2021 میں اردو زبان میں جے آر ایف کوالیفائی کیا، مولانا موصوف نے ابتدائی اسکولی تعلیم اپنے آبائی وطن مغربی بنگال سے حاصل کی، جامعہ اشرفیہ سے فضیلت، البرکات سے Advance diploma in personality development & Islamic Studies
جامعہ ملیہ اسلامیہ سینٹر ل یونیورسٹی نئی دہلی سے :بی.ایڈ اور ایم۔ اے کی ڈگری حاصل کی.</p>
<p>مولانا محمد مدثر جامعی نے فارسی زبان میں نیٹ کوالیفائی کیا. مولانا محمد مدثر جامعی نے ابتدائی تعلیم آبائی وطن بھاگلپور بہار سے حاصل کی، جامع اشرف سے 2014 میں دستار فضیلت لی اور دوسالہ کورس البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر سے حاصل کی۔ برکت اللہ یونیورسٹی بھوپال سے ایم اے کیا اور فی الحال جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ہندوستان کی اہلسنت و جماعت کی بڑی تنظیموں میں سے ایک مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے صدر بھی ہیں۔ نیشنل اور انٹرنیشنل سیمینار میں کئی مقالے پیش کر چکے ہیں۔
مولانا ظفر یاب حلیمی مصباحی نے اردو زبان میں نیٹ کوالیفائی کیا. مولانا موصوف مظفرپور بہار کے رہنے والے ہیں انہوں نے جامعہ اشرفیہ مبارکپور سے فضیلت اور ریسرچ (تحقیق) کرنے کے بعد یونیورسٹی کا رخ کیا، مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی سے بی. اے، جامعہ ملیہ اسلامیہ سینٹرل یونیورسٹی، نئی دہلی سے بی. ایڈ اور فی الحال جے این یو سے ایم. اے. کر رہے ہیں.
مولانا ظفریاب مصباحی نے ضیاء الرحمن امجدی سے کہا کہ اس سال نیٹ کوالیفائی کیا ہوں اور اس سے پہلے سی ٹیٹ بھی کوالیفائی کر چکا ہوں، مستقبل میں پی ایچ ڈی کا ارادہ ہے.
مذکورہ حضرات کا جے آر ایف اور نیٹ کوالیفائی ہونے پر خصوصی طور سے البرکات اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر حضرت مولانا سید محمد امان قادری دام ظلہ اور ڈاکٹر افضل مصباحی، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اردو، بی ایچ یو بنارس، علامہ صدر الوری مصباحی، استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور، شیخ نعمان احمد ازہری، ڈاکٹر سلمان رضا علیمی، مولانا سید نور عالم مصباحی ریسرچ اسکالر شعبہ فارسی اے ایم یو علی گڑھ اور ادارے کے تمام اساتذہ اور طلبہ نے ان حضرات کی کامیابی پر مبارکباد پیش کیے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے خوب خوب دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ضیاء الرحمن امجدی علی گڑھ</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 609 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

البرکات علی گڑھ میں حضور حافظ ملت کی یاد میں تقریب کا انعقاد

البرکات علی گڑھ میں 14ویں تقریبات سیرت النبیﷺ بحسن و خوبی اختتام پذیر

مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ میں رسول اعظم کانفرنس وجشن دستار بندی کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز