کسانوں کی تحریک کا حل کالے زرعی قوانین کی منسوخی ہے: کانگریس
<p>دہلی، ہماری آواز: 14 دسمبر (پریس ریلیز) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت احتجاجی کسانوں کے ساتھ بات چیت کا بہانہ کرکے کسانوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ اسے بھی معلوم ہے کہ کسانوں کی تحریک کا حل زراعت سے متعلق تینوں نئے قوانین کی منسوخی میں ہی ہے پارٹی نے پیر کے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کیا کہ "آج بی جے پی کی سلطنت 'ان داتا' (کسانوں) کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے۔ وہ بات چیت کا بہانہ بھی کررہی ہے اور کسانوں کو بدنام بھی کررہی ہے جبکہ اس کا حل کالے قوانین کے منسوخ کرنے میں ہی ہے"۔
کانگریس نے مزید کہا کہ " ان تینوں قوانین کو لانے والی بی جے پی کا سب سے بڑا جرم یہ ہے وہ اپنی دوستوں کی وفاداری میں ڈوب کر کسانوں سے بات چیت کیے بغیر کالے قوانین بنانے کا کام کیا ہے۔سادہ سی بات ہے کہ جب ان قوانین میں کسانوں کی بات ہی نہیں ہے تو پھر ان قوانین سے کسان کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں"۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) میں اضافے کے نام پر بی جے پی کی فریب دہی کا سچ کسانوں کو پتہ چل گیا ہے۔
بی جے پی کاشتکاروں کی تذلیل کرنے میں کوئی کسر نہيں چھوڑی ہے اور یہ غلط حرکتیں صرف اس وجہ سے کی گئیں ہیں کہ کسانوں نے بی جے پی سلطنت کے کالے قوانین کو ماننے سے انکار کردیا ہے اور اپنے حقوق کے لئے متحد ہوکر آواز بلند کی ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

مہاوکاس اگھاڑی کو دی گئی حمایت تنازع کا شکار

"آل انڈیا علماء بورڈ الیکشن میں مسلم رائے دہندگان کو گمراہ کرنے کے درپے" مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کا بڑا الزام

نواب ملک کے روڈ شو میں اجیت پوار نے کی شرکت
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز