واہ! آپ کسانوں کو پریشان کریں تو خیر خواہ اور کیجریوال کسانوں کی حمایت اور خدمت کریں تو منافق: سسودیا
<p>جاویڈکر کے کیجریوال کو منافق کہنے پر بھڑکے سسودیا</p>
<p>نئی دہلی،ہماری آواز: 14 دسمبر(پریس ریلیز) دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی اروند کیجریوال کسانوں کو جیل میں ڈالنے کی آپ کی سازش کو ناکام کریں تو وہ منافق ہوگئے۔
مسٹر سسودیا نے ٹویٹ کرکے آج کہا،’’واہ پرکاش جاوڈیکر جی۔ آپ کالے قانون بناکر کسانوں کی کھیتی برباد کریں،مظاہرین کسانوں کو جیل میں ڈالنے کی سازش کریں تو آپ خیر خواہ۔اروند کیجریوال کسانوں کو جیل میں ڈالنے کی آپ کی سازش ناکام کریں،ان کی خدمت کریں،حمایت میں اپواس کریں تو منافق۔‘‘
اس سے پہلے مسٹر کیجریوال نے کہا،’’اپواس پاک ہوتا ہے۔آپ جہاں ہیں ،وہیں ہمارے کسان بھائیوں کےلئے اپواس کیجئے۔پربھو سے ان کی جدوجہد کی کامیاب کی دعا کیجئے۔ آخر میں کسانوں کی ضرورجیت ہوگی۔‘‘
واضح رہے کہ مسٹر جاوڈیکر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ’’کیجریوال جی یہ آپ کی منافقت ہے۔آپ نے پنجاب اسمبلی انتخابات میں وعدہ کیا تھا کہ جیتنے پر زرعی پیداوار بازار کمیٹی (اے پی ایم سی)قانون میں ترمیم کی جائےگی۔ نومبر 2020 میں آپ نے دہلی میں زرعی قانونوں کو نوٹیفائی بھی کیا اور آج آپ اپواس کا ڈرامہ کررہے ہو۔یہ کچھ اور نہیں بلکہ منافقت ہی ہے۔‘‘
دہلی کے وزیراعلی تین زرعی قانونوں کے خلاف کسانوں کی تحریک کی حمایت میں پیر کو ایک دن کے اپواس پر ہیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور تمام حامیوں سے بھی ایک دن کا اپواس رکھنے کی اپیل کی ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

مہاوکاس اگھاڑی کو دی گئی حمایت تنازع کا شکار

"آل انڈیا علماء بورڈ الیکشن میں مسلم رائے دہندگان کو گمراہ کرنے کے درپے" مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کا بڑا الزام

نواب ملک کے روڈ شو میں اجیت پوار نے کی شرکت
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 5 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 3 ویوز